بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، پی ٹی آئی احتجاج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے پُرامن احتجاج کے دوران نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتجاج کے قریب سفید رنگ کی ویگو سے نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہوئے جس سے مظاہرین میں خوب و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے گیٹ سے باہر نکلے تو ن لیگی کارکنوں نے انہیں گھیر لیا۔
دوسری جانب حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی درخواست وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی، کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔