لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ دوسروں پر الزام لگاتے ہو،چورتم ہو،چورتمہاری بیوی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے صدر اور سپیکر کے عہدے سے آئین شکنی کرائی ، پنجاب کا مینڈیٹ 2018میں نوازشریف کا تھا جس پر تم نے ڈاکہ ڈالا۔انہوں نےکہاکہ اگر کوئی آئین کی تشریح اپنی مرضی سے کرے گاتوہمیں قبول نہیں،آج تمہیں چودھری شجاعت کا خط حرام اور اپنی ڈائریکشن حلال لگتی ہے۔
ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی،مریم اورنگزیب








