بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹیٹ بینک کے 8 نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ان ارکان کی تعیناتی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی، ندیم حسین، فواد انور، طارق پاشا، ظہیر فخر الدین ابراہیم، نجف یاور اور محفوظ علی خان اسٹیٹ بینک کے بورڈ میں نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر تعینات کر دیے گئے ہیں۔
تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی پانچ سال کی مدت کیلئے فوری طور پر کی گئی ہے۔