لاہور(ممتاز رپورٹ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے ارکان کو ہدایت پر مبنی لکھے گئے خط کے باوجود دس میں سے ایک رکن نے بھی ان کی بات پر کان نہ دھرا اور تمام ارکان نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا ،چودھری شجاعت حسین نے اپنے خط میں ق لیگ کے ارکان کو ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی ۔ حالیہ ملکی سیاسی تاریخ میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں کہ کسی پارٹی سربراہ کی ہدایت کو اس کے تمام ارکان اسمبلی رد کرتے ہوئے اس کے برخلاف ووٹ دیں ۔آئینی اور قانونی طور پر یہ خط ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو وصول کرانا ضروری تھا تاہم اسے خفیہ رکھنے کی وجہ سے یہ ہدایت نامہ ارکان کی بجائے صرف ڈپٹی سپیکر کو دیا گیا ۔
چودھری شجاعت کے خط کو آخری وقت تک خفیہ کیوں رکھا گیا؟وجہ سامنے آگئی








