لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وہ پنجاب اسمبلی سے باہر نکلے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا، گاڑی پر حملہ کر کے اسے توڑنے کی کوشش کی۔فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا اور اب خیریت سے ہوں، میرے دوستوں نے ان کا مقابلہ کیا اور پھر ہم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی غلام پاکستان کو جس لاقانونیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس سے معیشت، معاشرت، سیاست، قانون، انصاف اور آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، ان کا بھرپور احتساب ہوگا۔
ن لیگی کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا،جان سے مارنے کی پوری کوشش کی،اللہ نے بچا لیا ، فیاض چوہان کا دعویٰ








