بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انمول پنکی کیس، تفتیشی اداروں نے بیرون ملک سفر کی تفصیلات طلب کر لیں

کوکین کوئین انمول عرف پنکی(Pinky) کے شناختی دستاویزات اور سفری ریکارڈ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ نے کراچی سے حاصل کیے گئے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے ذریعے مختلف ریکارڈ میں اپنی شناخت درج کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی نے 6 دسمبر 2016 کو کراچی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کیا، جس میں دو مختلف پتوں کی تفصیلات درج ہیں۔ موجودہ پتہ فلیٹ نمبر سی ون اے ون کمپلیکس، ابوالحسن اصفہانی روڈ بتایا گیا ہے جبکہ مستقل پتہ مکان نمبر 180، بلوچ پاڑا، جہانگیر روڈ درج ہے۔

پاسپورٹ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے سفری دستاویز حاصل کی، جو 17 اپریل 2023 کو زائد المیعاد ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق اس پاسپورٹ کے تحت اس کے ممکنہ سفری ریکارڈ اور بیرون ملک آمد و رفت کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:کووِڈ سے بچاؤ میں بڑی پیش رفت، اینٹی وائرل گولی کے مثبت نتائج سامنے آ گئے

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انمول عرف پنکی نے مبینہ طور پر نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی تھی، تاہم اس کی تصدیق ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔

تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے تمام سفری اور مالی ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سرگرمیوں کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔