بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپالی کوہ پیما نے 32 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کر دی

نیپال کے معروف کوہ پیما کامی ریٹا شیرپا (Kami Rita Sherpa) نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 32 ویں بار سر کرکے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 2025 میں قائم کیا تھا۔

56 سالہ کامی ریٹا ایک بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ہمراہ 8,849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے۔ نیپالی محکمۂ سیاحت نے ان کی اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے کوہ پیمائی کی دنیا کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں؛خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کامی ریٹا نے پہلی بار 1994 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا اور اس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس بلند ترین چوٹی تک پہنچتے رہے ہیں۔ صرف 2014، 2015 اور 2020 میں وہ یہ کارنامہ انجام نہ دے سکے، کیونکہ ان برسوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر ایورسٹ کو کوہ پیمائی کے لیے بند رکھا گیا تھا۔

محکمۂ سیاحت کے مطابق کامی ریٹا 17 مئی کی صبح چوٹی پر پہنچے۔ ان کے ساتھ نیپال کی تجربہ کار شیرپا خاتون لکھاپا شیرپا بھی موجود تھیں، جنہوں نے 11 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر سے 8 ہزار سے زائد افراد ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں، جن میں کئی کوہ پیما ایک سے زیادہ بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

نیپالی شیرپا کوہ پیماؤں کے علاوہ سب سے زیادہ بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ برطانوی کوہ پیما Kenton Cool کے پاس ہے، جو اب تک 19 مرتبہ اس چوٹی تک پہنچ چکے ہیں۔