بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد (Islamabad) میں محکمۂ سیاحت نے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور کیفیز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جرمانوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق شہر میں ایسے تمام ریسٹورنٹس اور کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جو متعلقہ قوانین کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد کاروباری اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں 15 روز کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ایس ای سی پی نے ملک کا پہلا ڈیجیٹل جنرل تکافل لائسنس جاری کر دیا

محکمۂ سیاحت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

نوٹس کے مطابق خلاف ورزی ثابت ہونے پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافی جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریسٹورنٹس اور کیفیز کو اس سے قبل بھی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے جا چکے تھے، تاہم احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اب باقاعدہ شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔