راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اورمعاشی بحران خطرناک بنادیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ موجود صورت حال میں سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے،
اس کے بعد صوبے اور مرکز میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو ضمیر کا سوداگر قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے،
لوگ ایسی سیاست سے نفرت کا اظہار کرچکے جہاں ارکان اسمبلی کی منڈی لگتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں ڈالر ڈھائی سو روپے کا ہوگیا تو دس کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔