اسلام آباد(ممتاز نیوز)پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2اضلاع میں رینجرز تعینات کردی ،لاہور اور راولپنڈی میں چار ہزار رینجرز جوان تعینات کئے گئے ،محکمہ داخلہ پنجاب کو پولیس کی جانب سے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وفاق کو خط لکھا گیا تھا ،
پنجاب حکومت کے مطابق خدشہ ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے رینجرز تعینات کی گئی۔










