اسلام آباد، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(ASIAN BANK) اور پاکستان کے درمیان 32 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی رقم این-5 ہائی وے بحالی منصوبے پر خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد اہم شاہراہ کی تعمیر و بحالی اور سفری سہولیات میں بہتری لانا ہے۔
معاہدے کی دستخطی تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید پرھیںخودکار گاڑیوں کے مستقبل پر پاکستانی کمپنی کا بڑا داؤ، عالمی ماہر شامل ہوگیا
حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔









