بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ کا الیکشن جیتنے پر حمزہ نے ٹوئٹ میں کس کا شکریہ ادا کیا؟

لاہور(نیوز ڈیسک) حمزہ شہباز نے وزارتِ اعلیٰ کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ’اللہ تعالی کا شکر جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان شخصیات نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔