فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر(kharji baseer)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے سارانان کے علاقے ارجم کلی میں کامیاب آپریشن میں خارجی بصیر کو ہلاک کیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر خارجی کمانڈر کے افغان ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
مارا جانے والا بصیر خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا ۔ وہ سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا منصوبہ ساز رہا ۔ خارجی بصیر شعبان کےعلاقے میں دراندازی کی کوششوں کا آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر، مذاکرات کو مزید وقت دینا قابل ستائش ہے
22 فروری کو خارجی بصیر کے زیرنگرانی 5 خودکش بمباروں کو پشین میں جہنم واصل کیا گیا۔ خارجی بصیر کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابی قرار دیا گیا ۔
آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔









