پاکستان تحریک انصاف (PTI)کے ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور لاہور کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کے اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بھاری نفری کے ساتھ دیوان کے گھر پہنچے اور دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پرواہ کیے بغیر گھر میں خواتین اور بچوں پر بندوقیں تان کر خوف و ہراس پیدا کیا۔ اس دوران پولیس نے گھر سے تمام کیمرے، DVR، قیمتی سامان اور موبائل فونز بھی اپنے قبضے میں لے لیے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف غیر متناسب تھی بلکہ ان کے نجی زندگی اور تحفظ کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس گرفتاری کے بعد تناؤ بڑھ گیا ہے اور پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کے لیے پارٹی کی جانب سے احتجاج اور مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔









