بھارتی اداکار رونیت رائے(Ronit Roy) ایک سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں، جس میں ان کی شناخت استعمال کر کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اداکار نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مالی یا ذاتی معلومات کے فراہمی سے گریز کریں۔
رونیت رائے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے خاص طور پر خواتین سے رابطہ کر رہا ہے اور ان سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے مالی فائدے کے علاوہ، بکنگز اور ملاقاتوں کا جھانسہ بھی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی سے ذاتی یا مالی طور پر رابطہ نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے کی طرف سے ایسی کوئی پیشکش موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:ریڈیو کیرولائن نے کنگ چارلس کی موت کا غلط اعلان کرنے پر عوام اور شاہی خاندان سے معذرت کرلی
اداکار نے مبینہ فراڈ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ان کے نام سے پیسے طلب کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر کسی کو اس طرح کا مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس کی اطلاع متعلقہ سیلیبریٹی یا حکام کو دی جائے۔
رونیت رائے نے کہا کہ مشہور شخصیات کی شناخت کا غلط استعمال ایک بڑھتا ہوا رجحان ہے، اور عوام کو اس حوالے سے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھرپور پذیرائی دی اور اسے آگاہی پھیلانے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا۔









