آئی پی ایل 2026 کے ایک اہم میچ کے بعد Virat Kohli اور Travis Head کے درمیان کشیدگی سامنے آئی ہے، جب میچ کے اختتام پر مصافحے کے دوران کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں Sunrisers Hyderabad نے Royal Challengers Bengaluru کو 55 رنز سے شکست دی۔
میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بحث کس بات پر شروع ہوئی۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایس آر ایچ نے 255 رنز بنائے۔ جواب میں آر سی بی نے 200 رنز تک رسائی حاصل کی مگر مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔ کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:بیرون ملک ہجرت میں اضافہ، یو اے ای جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک کے دوران کوہلی نے ایس آر ایچ کپتان Pat Cummins اور بلے باز Abhishek Sharma سے ہاتھ ملایا، تاہم ٹریوس ہیڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے، جس نے میدان میں نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
آر سی بی اب اگلے مرحلے میں Gujarat Titans کے خلاف کوالیفائر 1 میں میدان میں اترے گی، جبکہ ایس آر ایچ ایلیمینیٹر میں حصہ لے گی۔









