اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاجس میں کہاگیاہے کہ عمران خان کے انتشار کامقصد احتساب سے بچناہے،عمران خان اپنی کرپشن چھپانااورچوردروازے سے اقتدارحاصل کرناچاہتاہے،
آئین نے مقننہ ،عدلیہ اورانتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیرکھینچی ہوئی ہےایک متکبرآئین شکن فسطائیت کاپیکراختیارات کی لکیرکومٹانے کی کوشش کررہاہے،عمران آئین ،عوام کے حق حکمرانی ،جمہوری نظام کوبھی دیوالیہ کر ناچاہتاہے،عمران خان کی سوچ اوررویہ پاکستان کے ریاستی نظام کے لیے دیمک بن چکاہے ،مشترکہ اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ حکمران اتحادی آئین ،جمہوریت اورعوام کے حق حکمرانی پرسمجھوتانہیں کریں گے،
ہرفورم اورہرمیدان میں تمام اتحادی جماعتیں مل کرآگے بڑھیں گی،تمام اتحادی جماعتیں فسطائیت کے سیاہ اندھیروں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گی،چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے،سپریم کورٹ بارکی نظرثانی درخواست ،موجودہ درخواست ،دیگر درخواستوں کوایک ساتھ مقررکیاجائے،یہ بہت اہم قومی ،سیاسی اورآئینی معاملات ہیں









