بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سےاہم ملاقات، کشیدگی میں کمی پرگفتگو

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر(Asim Munir) اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈمارشل کو خوش آمدید کہا اور پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

مزیدپڑھیں:کمبوڈیا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات، 13 افراد ہلاک

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔