اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ زرداری اورشریف مافیاصرف تین ماہ میں ملک کوسیاسی ومعاشی طور پرگھٹنوں پرلے آیا،پاکستانی عوام اس مافیاکومزید لوٹ مارکی اجازت نہیں دیں گے ،
ہفتہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ یہ مافیاتیس سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کوتباہ کررہاہے،
سوال یہ ہے کہ کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیں گے،ہم سری لنکاجیسی موومنٹ سے دورنہیں جب لوگ سڑکوں پرنکل آئیں گے









