بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران یورینیئم افزودگی ترک کرنے کیلئے راضی ہوگیا، امریکی دعویٰ

ایران کے جوہری پروگرام(iranian neuclear Programme) پر مذاکرات کے آنے والے دور میں کچھ تفصیلات کو روک دیا گیا ہے، حکام

دو امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے معاہدے کے مسودے میں اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ترک کرنے کی اہم شق کو تسلیم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ تاہم اس تجویز سے یہ مسئلہ طے نہیں ہوتا کہ ایران اپنے ذخیرے کو کس طرح ترک کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے آنے والے دور میں کچھ تفصیلات کو روک دیا گیا ہے۔

تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران ایسا کرنے کا عہد کرے گا اور یہ امریکا کا ایک دیرینہ ہدف ہے اور اس معاہدے کے لیے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:ترکیہ ایران معاہدے کے نفاذ میں فعال کردار ادا کریگا، اردگان اعلان

دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کی شرائط پر توثیق یا تردید کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔