بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: کیپیٹل پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے لگیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ناقص کھانے کھانے پر مجبور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا یونیفارم اور جوتے خود خریدنے پر مجبور اے ٹی ایس اور دوسرے پولیس اہلکاروں کو سالانہ کی بنیاد پر دو جوڑے یونیفارم اور ایک جوڑا جوتوں کا دیا جاتا تھا

جواب کئی سال سے نہیں دیا جا رہا پولیس اہلکار اپنا یونیفارم خود خریدنے پر مجبور یونیفارم جوتے اور دیگر سامان جو آج کل پولیس اہلکاروں کو دیا جاتا ہے وہ انتہائی سستے اور ناقص مٹیریل سے تیار کردہ ہے اور اس کا بل قومی خزانے سے تین گنا زیادہ وصول کیا جارہا ہے اعلی افسران قومی خزانے کے ساتھ ساتھاپنے ہی پولیس اہلکاروں کو چونا لگا رہے ہیں

جو بیچارے گرمی سردی اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی لمحے اندھی گولی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے پولیس لائنز کے اندر رہنے والے پولیس اہلکاروں کو پینے کے لئے گندا پانی ناقص کھانا اس کے ساتھ ساتھ یونیفارم شوز اور دیگر سامان ناقص دیا جا رہا ہے یہ نوجوان قوم ملک کا سرمایہ ہیں 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مامور ہیں

ان کو اعلی افسران کی طرف سے کسی قسم کی کوئی سہولت حاصل نہیں اعلیٰ پولیس افسران کا ناروا سلوک دیکھ کر پولیس کے چھوٹے طبقے میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ان کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے وزیراعظم پاکستان وزیر داخلہ پاکستان اور آئی جی اسلام آباد کو پولیس اہلکاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھنا ہوگا نہ کر یونیفارم ناقص مٹیریل سے بنے شوز اور دیگر سامان پر فوری انکوائری شروع کروا کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کے پولیس کے اندر پھیلی بچانی کو ختم کرنا ہوگا