اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے افضل بٹ کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا صدر اور ارشد انصاری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے لیے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور صحافی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہو گا، انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی ترویج کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صحافتی تنظیموں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد








