بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل، ہیکرز کا خفیہ ترین سائبر حملےکا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ، سیکیورٹی ماہرین

گوگل(Goggles) نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے خطرناک سائبر حملے کی نئی تکنیک تیار کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے پہلی بار اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا ایک نہایت خطرناک اور خفیہ سائبر حملہ منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلیجنس گروپ کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے جدید ترین اے آئی ماڈلز کو غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا “زیرو ڈے شارٹ کٹ” تیار کیا ہے۔ جو سسٹم میں موجود ہونے کے باوجود عام سیکیورٹی ٹولز کو نظر نہیں آتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیکیورٹی نقص اتنا پیچیدہ اور خفیہ ہے کہ عام سافٹ ویئر انجینئرز بھی اس کا فوری طور پر سراغ نہیں لگا سکتے۔ تاہم گوگل کے سیکیورٹی ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ممکنہ بڑے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اے آئی بوٹس کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اور گزشتہ ایک سال میں ان حملوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹویوٹا فورچیونر پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں مزید 25 لاکھ روپے کمی کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اے آئی سسٹمز تیار کر رہی ہیں۔

وہیں ہیکرز بھی ان ٹیکنالوجیز تک غیر قانونی رسائی حاصل کر کے انہیں منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔