بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

آئی پی ایل فرنچائزراجستھان رائلز کے نوجوان بیٹر ویبھوو سوریا ونشی نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کرکٹرنے آئی پی ایل 2026 میں اب تک 65 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے یہ اعزاز سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں حاصل کیا۔اس سے قبل ایک سیزن میں سب سے زیادہ 59 چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جو انہوں نے 2012 کے آئی پی ایل میں بنایا تھا۔

کرس گیل نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویبھوو ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں ،انہوں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی۔

یاد رہے کرس گیل نے یہ ریکارڈ 456 گیندوں پر بنایا تھا جبکہ ویبھوو سوریا ونشی نے صرف 266 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کر لیا۔