بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، لیونل میسی ایک اور تاریخ رقم کرنے کو تیار

عالمی چیمپیئن ارجنٹائن (Argentina) نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ لیونل میسی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے ساتھ ہی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ چھ مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے چند منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے، جو فٹبال کی تاریخ کا ایک بڑا اعزاز تصور کیا جا رہا ہے۔

ارجنٹائن کی ٹیم اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 17 جون کو الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ گروپ مرحلے میں اسے مزید اہم مقابلوں کا بھی سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں؛اسرائیل کے فٹبال میچز کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ و قطر کا میچ دو بار روکنا پڑ گیا

شائقین کو امید ہے کہ میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ یاد رہے کہ ارجنٹائن نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں فرانس کو سنسنی خیز فائنل میں شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا، جہاں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں فٹبال کے سب سے بڑے اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔