پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور فلمساز ثمن کامران(suman kamran) کو ’فوربز میگزین‘ ’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘ فہرست میں انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں، فوربز میگزین کی جانب سے یہ فہرست ہر سال ایسے نوجوان افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جن کی عمر 30 برس سے کم ہو اور انہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہوں۔
اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ حال ہی میں 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں۔
دوسری جانب ثمن کامران کی فلم سازی سماجی اور ماحولیاتی موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔ ان کی مختصر فلم دی بیڈ شی میڈ کو بسان انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں منتخب کیا گیا تھا، جہاں اس نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور بانجھ پن جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں:واشنگٹن، مارکو روبیو، اسحاق ڈار ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
گزشتہ برس ارشد ندیم کو کھیلوں میں شاندار کارکردگی پر اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔









