بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ یہ لوگ پچھلے 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور یہ لوگ موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قوم ان پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں کیسے لایا جا سکتا ہے، جس کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں، جس کے خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری کی کرپشن پر کتابیں موجود ہیں۔