بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان (Pakistan) اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد کہا کہ یہ دن پاکستان کرکٹ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قومی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ اس تاریخی میچ میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اس یادگار موقع کی اہمیت سے آگاہ ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں؛بابراعظم پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس اس میچ کے ذریعے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، جس سے ان کے لیے یہ مقابلہ مزید یادگار بن گیا ہے۔