مظفرآباد (Muzaffarabad) میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ان مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں؛پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم، ایم کیو ایم ہر دور میں اقتدار کا حصہ رہی: حافظ نعیم الرحمان
مذاکرات میں رانا ثناء اللہ، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہیں۔









