لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح موجود ہیں ،ہم پہلے بھی مختلف چیزوں کی نشاہدہی کرتے رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح اور فیصلے پر پی ٹی آئی نے بڑی خوشیاں منائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 25ووٹ کاٹے گئے اور اسی فیصلے کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن ہوا،قانون کا فہم رکھنے والوں نے کہا کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا،فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اعلامیہ جاری کیا۔
آرٹیکل 63اے کی تشریح اور فیصلے پر پی ٹی آئی نے بڑی خوشیاں منائیں،رانا ثناءاللہ








