پاکستان نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام (Erasmus Plus) میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل پانچویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستان کے 98 طلبہ نے اسکالرشپس حاصل کیں، جو اس پروگرام میں کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یورپی یونین کے اس نمایاں تعلیمی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1 ہزار 872 اسکالرشپس دی گئیں۔
مزید پڑھیں؛چینی طلبہ کا ورلڈ ریکارڈ، دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی جہاز بنا لیا
اعداد و شمار کے مطابق بنگلا دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ بھارت نے 75 اسکالرشپس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق اس مسلسل کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی طلبہ کی صلاحیتوں اور تعلیمی معیار کا اعتراف مزید مضبوط ہوا ہے۔









