اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں، جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینےکے لیےکام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔
ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ آللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین https://t.co/Gyc6hduuT6
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 23, 2022









