بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اچھے نتائج کی امید، ٹرمپ

ایران اس بات پر متفق ہے، وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا،نیتن یاہو (nitinyahoo)سے سخت اور غصے بھرے انداز میں بات کی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس بات پر متفق ہے، وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں ایرانی سپریم لیڈر کی رضامندی شامل ہے، ممکن ہے مستقبل میں کسی وقت ایران کے ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کروں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی فضائیہ ،نیوی اور دفاعی نظام تباہ کردیا، اس وقت ایران زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے پر پٹرول کی قیمتیں نیچے آجائیں گی، مستقبل قریب میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ، مجرم عابد ملہی، شفقت بگا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے سخت اور غصے بھرے انداز میں بات کا اعتراف کرلیا،کہا نیتن یاہو کے لبنان پر حملے کی وجہ سے پریشان تھا۔