بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’تیسری شادی ‘‘عامر خان کی ذاتی زندگی پھر خبروں کی زینت

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان (amir khan)ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں نے اپنی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریب عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر بھی مذاکراتی عمل میں شامل، ان سے ملنا چاہونگا: ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ عامر خان ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، اسی وجہ سے اس موقع پر بھی وہ کسی بڑے عوامی یا شاندار ایونٹ کے بجائے محدود اور خاندانی تقریب کا انتخاب کر رہے ہیں۔