بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے(court decision) کی کھل کر تعریف کردی۔

ایلون مسک نے موٹرو ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز موٹرو ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں، 20 مارچ 2021 کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج۔دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:گاہکوچ، 18ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا، بلاول بھٹو زرداری

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے سناتے ہوئے عدالت نے دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سےسنائی گئی موت کی سزا برقرار رکھی۔