بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ، بلاول کا وزیراعظم سے پہلے صدر سے مشاورت کا فیصلہ، کل اسلام آباد آمد

بجٹ مذاکرات کے حوالے سے ن لیگ اور اتحادی پیپلزپارٹی (peoples party)کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صدر آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صدر مملکت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

تاہم اسی روز ان کی کراچی روانگی بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اس وقت تک کسی حکومتی شخصیت یا وزیراعظم سے ملاقات شیڈول نہیں ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وہ کراچی میں قیام کے دوران صدر مملکت سے مشاورت کریں گے، جبکہ بجٹ سیشن سے قبل بلاول بھٹو دوبارہ اسلام آباد واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں:GB الیکشن مہم: ن لیگی ریلی میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے پہلے وزیراعظم سمیت دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان بھی موجود ہے۔