بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، 31 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی

قتصادی رابطہ کمیٹی (E C C) نے مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے لئے مجموعی طور پر 31 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق تکنیکی گرانٹ میں پائیدار ترقیاتی اہداف پورے کرنے کےلیے7 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ روپے اور ہنگور میں نیوی کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 10 ارب 15 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی شامل ہے۔

کراچی اور حیدرآباد اربن انفرااسٹرکچر پیکجز کےلیے 8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا میں ایس اے پی منصوبوں کےلیے 2 ارب 84 کروڑ روپے اور گلگت بلتستان کے جاری اخراجات اور ترجیحی منصوبوں کےلیے 4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلاامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد پیس ٹاکس کے دوران سکیورٹی انتظامات کےلیے 69 کروڑ 29 لاکھ اور اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ دھماکے کے متاثرین کےلیے 24 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی۔

اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کےلیے 1 ارب 88 کروڑ 37 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

پی ٹی وی ملازمین کی جون 2026 کی تنخواہوں کےلیے 73 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ضلع شگر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کیلئے 18 کروڑ 35 لاکھ روپے منظورکئے گئے۔ پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں و الاؤنسز کیلئے 11 کروڑ 99 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

بجٹ آنریریم پالیسی کی منظوری دے دی گئی، آنرریم حاصل کرنے والے محکموں میں وزارت تجارت، قانون اور اے جی پی آر بھی اہل اداروں میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمتیں برقرار

پاکستان اسٹیٹ آئل کےلیے 100 ارب روپے تک کی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔