بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی اداکار جن زے 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی

 (Chinese showbiz industry) کے معروف نوجوان اداکار اور ماڈل جن زے 33 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار، جن کا اصل نام ژانگ جیاوئی بتایا جاتا ہے، ہانگژو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ تاہم اہل خانہ کی درخواست پر ان کی موت کی وجہ فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے تاکہ لواحقین کو سکون کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا موقع مل سکے۔

مزید پڑھیں؛’کالا ہرن‘ فلم تنازع: سومی علی بھی میدان میں آگئیں، پروڈیوسر امیت جانی کی حمایت کا اعلان

اداکار کی اچانک وفات کی خبر چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور وہ ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہو گئے۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک محنتی، سادہ مزاج اور باصلاحیت فنکار کے طور پر یاد کیا۔

ان کی وفات سے ایک ماہ قبل جن زے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اپنی آخری پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔