یوکرینی فوج (Ukrainian Army) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے اندر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے اہم اہداف پر کامیاب حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب روس کے لینن گراڈ ریجن میں واقع ایک آئل ڈپو اور آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں نقصان کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی افواج نے روس کے کراسنودار ریجن میں موجود ایک بڑے تیل ذخیرے کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں؛روس کا یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل سے حملہ
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں توانائی کے انفراسٹرکچر کو بارہا ہدف بنایا جا رہا ہے۔









