تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل(motorcycle) پر سوار شہری کو اس کے 2 بیٹوں سمیت کچل دیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ فضل آباد کے قریب آصف نامی شہری اپنے 2 بیٹوں آیان اور رافع کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں آصف اور اس کا بیٹا رافع زخمی ہوگئے جبکہ ایک آیان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق نوجوان کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران رجیم چینج میں ناکامی، موساد کے نئے سربراہ نے نائب کو برطرف کر دیا
آصف اور رافع کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا، کار سوار ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے تھانہ موترہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔









