بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت، بھارت میں ہلچل

مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان (Made in Pakistan)بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک مذہبی میلے سے خریدی گئی بیڈشیٹ پر ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کا لیبل ہونے کے دعوے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدپڑھیں:رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ کی وارث، خاندانی آئین نے سب کو برابر کردیا

پوجا سراف نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سنکشتی چتُرتھی کے موقع پر موریا گوساوی مندر کے قریب لگنے والے میلے سے بیڈشیٹ خریدی تھی۔ ویڈیو میں خاتون نے بیڈشیٹ کے ساتھ موجود ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کا لیبل بھی دکھایا۔