وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی(meena khan afridi) کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر مینا خان نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور ہائیکورٹ کی واضح اجازت کے باوجود انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روکا۔
پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے آئیرپورٹ پر ایف ائی اے امیگرشن والوں نے روک کر جانے نہیں دیا ۔مجھے یونیورسٹی اف ٹوبنگن جرمنی کے دعوت پر مدعوں کیا گیا تھا۔ انکے ساتھ خیبر پختونخوا کے جامعات اور طلبا و طالبات کے لیے کئی چیزوں پر پش رفت ہوئی تھی- جسے حتمی شکل دینا تھی- افسوس… pic.twitter.com/GyzmJlQDFW
— Meena Khan Afridi (@MeenakhanAfridi) June 7, 2026
مینا خان کا کہنا تھا کہ وہ جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جا رہے تھے، جہاں دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کئے جانے تھے۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے مہاجر نشستوں پر حکومت کا مؤقف درست قرار دے دیا
انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک مقام ہے کہ اب ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر مینا خان کو اپنے سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دے رکھی تھی۔









