بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر عمار احمد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر

صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر نے کہا ہے کہ سینیٹر عمار احمد نے پاکستان پیپلزپارٹی (peoples party)میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فیصل میر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 25 جولائی کی رات مینارِ پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی تک لاہور میں پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیدار نامزد کر دیے جائیں گے۔

صدر پیپلزپارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک لاکھ 25 ہزار نئے ارکان بھی بنائے جائیں گے تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:فارم 45 کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

فیصل میر نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور شہر کی تمام 6500 بلدیاتی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔