گلگت ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ(suprime appliet court) کو خط لکھا تھا، جس میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں مواقع کی فراہمی اورصاف و شفاف منعقد کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط کو بنیاد بنا کر چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عام انتخابات کو شفاف ، غیر جانبدار اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایات جاری کی۔جواب میں لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس کو یقین دیانی کروائی کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات شفاف ، غیر جانبدار اور منظم نظام کے تحت ہونگے۔
انہوں نے اپنے تفصیلی خط میں الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اْٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے معزز عدالت کو تفصیلی طور پر آگاہ بھی کیا
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل دعوت، لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی میں اہم پیشرفت متوقع
سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان، عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔









