لاہور(ممتاز نیوز )حکومتی اتحاد اورپی ڈی ایم نے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکافیصلہ کرلیا،حکومتی اتحادی اورپی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس ،اپنے وکلاء کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے،
ایم کیوایم اے این پی ،بی این پی ،باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہوں گی ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے وزیرداخلہ پنجاب عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز اکثریتی ووٹ لے کروزیراعلیٰ منتخب ہوئے،ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کی دیواریں پھلانگیں،دیواریں پھلانگنے کے عمل کاسپریم کورٹ نے ایکشن نہیں لیا،
ارکان اسمبلی پارٹی قائد کی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کے پابندہیں،مقدمے کی اہمیت کوسامنے رکھتے ہوئے فل کورٹ بنایاجائے،عدالت فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست کو سنجیدگی سے سنے،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فل کورٹ کیوں بٹھایا جائے؟12 کروڑ عوام کے نمائندوں کو عدالتی فیصلے سے گھر بھیجنا ہے
تو عدالت اسے سنجیدگی سے سنے،ماضی میں جب فیصلے آئے تو یہی جماعتیں ججز پر سوال اٹھا رہی تھیں،اداروں کے خلاف مہم چلانا ہماری جماعت کا وطیرہ نہیں ہےسوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنا کس پارٹی کا وطیرہ ہے سب جانتے ہیں،ن لیگ کے رہنماؤں کے نام لے لے کر کہا جا رہا ہے کہ عدلیہ مخالف مہم چل رہی ہے،اتحادی جماعتیں اداروں کی عزت و تکریم کو مقدم رکھتی ہیں،
وزیرداخلہ پنجاب عطاتارڑ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز ٹرینڈز کون چلاتا رہا، سب جانتے ہیں،ن لیگ نے کبھی اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی،فواد چودھری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا کسی کو پتہ نہیں تھا،پارٹیاں تبدیل کرنا فواد چودھری کا وطیرہ ہے









