عالمی تیل مارکیٹ(Oil Price) میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (US crude oil) کی قیمت میں 3.13 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 93 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ (Brent crude) کی قیمت میں بھی 2.50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 95 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور سپلائی چین سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ رہا ہے۔ اگر خطے میں صورتحال مزید بگڑتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو عالمی منڈیوں کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی
دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی حالیہ دنوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں اور دو دن کے دوران اس میں ریکارڈ کمی بھی رپورٹ کی گئی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتا رہا تو اس کے اثرات براہ راست پاکستان سمیت درآمدی ممالک پر پڑ سکتے ہیں اور مستقبل میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، اگرچہ گزشتہ دو ہفتوں میں مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔









