لندن(نیوزڈیسک) معروف صنعتکار میاں محمد منشا کے دل کی 5 کامیاب سرجری ہوئی ہیں۔ میاں منشا کو سینے میں درد کی شکایت پر دو ہفتے قبل لندن کے ہیمرسمتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ملاقاتوں کے لیے لندن کا ایک ہفتہ طویل دورہ طے کیا تھا لیکن انہیں دل کی سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ہسپتال کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ منشا کے ہیمرسمتھ ہسپتال میں بائی پاس کے پانچ آپریشن ہو چکے ہیں۔ وہ 10 دنوں میں ٹھیک ہو گئے ہیں انہیں اس ہفتے کے آخر تک ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا اور اگلے دو ہفتوں میں اس کی مزید فالو اپ اپائنٹمنٹس ہوں گی۔ پاکستان کے امیر ترین آدمی اور بڑے صنعت کاروں میں سے ایک، میاں منشا نائٹس برج کے قریب اپنے اپارٹمنٹ میں قیام کریں گے، جہاں ان کا خاندان زیادہ تر لندن کے دوروں کے دوران رہتا ہے۔ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب منشا کو ہسپتال لایا گیا تو وہ کافی نازک تھا لیکن بروقت علاج کیا گیا۔
معروف صنعتکار میاں محمد منشا کے دل کی 5 کامیاب سرجری








