ایران کے صدر مسعود پزشکیان (Masoud Pezhakian) نے کہا ہے کہ ان کا ملک نہ کسی محاذ سے پیچھے ہٹا ہے اور نہ ہی سفارت کاری اور مذاکرات کے دروازے بند کیے ہیں۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی اولین ترجیح قومی سلامتی اور عوام کا امن و استحکام ہے۔ ان کے مطابق سفارت کاری اور دفاع، دونوں ملک کی قومی طاقت کے بنیادی ستون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مضبوط مؤقف اختیار کرے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطرے کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مزید پڑھیں؛حالیہ صورتحال میں اصل محاذ اب معاشی جنگ ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے نہ محاذ چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے، بلکہ دونوں محاذوں پر متوازن حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، صبر اور دانشمندی کے ساتھ ایران موجودہ چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نکلے گا۔









