بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شریف اور زرداری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔
اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پارٹی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد ان چوروں کی سیاست عیاں ہو گئی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ قوم مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔