بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیکا ایکٹ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی (Sohail Afridi) کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 18 جون کو سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔